لاہور قلندرز کی ٹیم میں شامل آسٹریلوی کرکٹر بین ڈنک کا کہنا ہے وہ پی ایس ایل میں زیادہ چھکوں کے ریکارڈ سے لاعلم تھے لیکن جب پتہ چلا تو بہت اچھا لگا۔لاہور قلندرز کی ٹیم نے پی ایس ایل فائیو میں چوتھے میچ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی جس میں وکٹ کیپر بیٹسمین بین ڈنک کا کردار اہم رہا اور انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔بین ڈنک نے 93 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ہر بولر کی دھلائی کی، انہوں نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 93 رنز بنائے۔وکٹ کیپر بلے باز نے پی ایس ایل میں ایک اننگز کے دوران زیادہ سے زیادہ 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑ ڈالا اور اب 10 چھکوں کے ساتھ نیا ریکارڈ بین ڈنک کے پاس ہے۔بین ڈنک کا کہنا ہے کہ انہیں اس ریکارڈ کا پہلے علم نہیں تھا لیکن جب اس بارے میں علم ہوا تو انہیں بہت اچھا لگا۔انہوں نے اپنی غیر معمولی اننگز کو اپنی بہترین اننگز میں قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلاشبہ یہ ٹاپ اننگز میں سے ہے، سب سے بڑھ کر یہ بحثیت ٹیم ایک اچھی کوشش تھی کیونکہ ہمیں جیت کی ضرورت تھی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
“بین ڈنک پی ایس ایل میں اپنے ریکارڈ سے لاعلم” ایک تبصرہ
اپنا تبصرہ بھیجیں Cancel reply
You must be logged in to post a comment.
Ben Dunk is a great and most talented player