وزیراعظم عمران خان کا آج طے شدہ دورہ کراچی منسوخ کردیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کو آج ایک روزہ دورے پر کراچی آنا تھا لیکن موسم کی خرابی کے باعث یہ دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔کراچی میں وزیراعظم کی مصروفیات میں فائیو اسٹار، کے ڈی اے فلائی اوور، منگھو پیر روڈ کی بحالی اور نشتر روڈ کا افتتاح شامل تھا۔اس کے علاوہ وزیراعظم کو وفاق کے تحت سندھ میں عوامی ویلفیئر اسکیم اور ترقیاتی منصوبوں سے متعلق جائزہ اجلاس کی بھی صدارت کرنی تھی۔دوسری جانب ترجمان گورنر ہاؤس کا بتانا ہے کہ کراچی ترقیاتی پیکج کے تحت مکمل منصوبوں کا افتتاح شیڈول کے مطابق ہوگا۔ترجمان کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فلائی اوورز اور دو شاہراہوں کا افتتاح کریں گے جب کہ گورنر ہاؤس کی تقریب بھی اپنے پروگرام کے مطابق ہوگی۔
مقبول خبریں
تازہ ترین
- موجودہ حکومت کو عوام مسترد کر چکے،سخت نہیں اچھے فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،اسد عمر
- پاکستان کی سیاست عمران خان کے گرد گھومتی ہے ‘ہمایوں اخترخان
- عمران خان ناکام مارچ کے بعد عدالت کا کندھا استعمال کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی
- مہنگائی بم کی دوسری قسط جون میں آئے گی، پرویز الٰہی
- ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز، 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments