راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ونگ کمانڈر نعمان فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہوئے،دفاع وطن کے فریضہ کے دوران جان دینا سب سے بڑی قربانی ہے،اپنی جان وطن پر قربان کرنے سے بڑی کوئی قربانی نہیں،اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔
COAS paid glowing tribute on shahadat of brave heart Wing Commander Noman Akram in the line of duty.
”Laying one’s life is the ultimate sacrifice one can make for defence of the motherland. May his soul rest in peace. My thoughts and sincere prayers for the bereaved family.” COAS pic.twitter.com/ES1lVFCkwm— DG ISPR (@OfficialDGISPR) March 11, 2020
واضح رہے کہ او سی 09 اسکوارڈن کے ونگ کمانڈر نعمان اکرم ایف 16 طیارہ اڑارہے تھے جب انہیں طیارے میں تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا ۔جس کے نتیجے میں شکرپڑیاں کے قریب ونگ کمانڈر کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ونگ کمانڈر نعمان اکرم انٹر اسکواڈرن اسلحہ سازی مقابلہ 2019 میں شیرافگن ٹرافی کے لئے بہترین مارکس مین کے فاتح تھے ۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ایف 16 جیٹ 23 مارچ کی پریڈ کی ریہرسل کرتے ہوئے چاند تارا کے علاقے کے قریب گر کر تباہ ہوا۔