شہبازشریف کو وطن واپس آنا چاہیے: خواجہ آصف

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے بھی پارٹی صدر شہبازشریف کی وطن واپسی کو ضروری قرار دے دیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف کو واپس آنا چاہیے، وہ اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ (ن) لیگ کے صدر کی لمبی غیر حاضری سے اخبارات کو خبریں بنانے کا موقع مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میری کوئی اوقات نہیں کہ میں ان کی جگہ کو پُر کرسکوں، شباز شریف واپس آئیں گے تو بہت مختلف صورتحال ہوگی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی آپریشن کی تاریخ فکس نہیں ہورہی جب یہ عمل مکمل ہوگا تو وہ واپس آجائیں گے۔سابق وزیر دفاع نے بتایا کہ پارٹی اجلاس میں ایم این اے محسن رانجھا نے کہا کہ میاں نواز شریف کو بھی واپس آنا چاہیے، اُس پر انہوں نے محسن رانجھا سے کہا کہ علاج ہونے کے بعد میاں صاحب ضرور واپس آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں ارکان نے پارٹی پالیسیوں پر سخت تنقید کی تھی۔اجلاس سے خطاب میں سینیٹر پیر صابر شاہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر مسلم لیگ (ن) کو فائدہ اٹھانا چاہیے تھا لیکن پارٹی نے قائد کے بیانیہ کو پس پشت ڈال کر نقصان اٹھایا ہے، ہماری پارلیمان میں کارکردگی پر عوام افسوس کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں