ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا کی ادویات غائب

اسلام آباد : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے بھی ملیریا اور گنٹھیاکے امراض کی دوائیں غائب ہوگئیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں نے فیس ماسک کی طرح مہنگے داموں فروخت کرنے کے لیے ادویات کا اسٹاک کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ایک فارما سیوٹیکل کمپنی میں ڈرگ انسپکٹرز نے ملیریا اور  گنٹھیا کی دواں کو سیل کر دیا، شاید ایسا ضرورت پڑنے پر حکومت کے زیر انتظام اسے استعمال میں لانے کے لیے کیا گیا ۔گذشتہ روز نیوزبریفنگ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کلورو کوئن Chloroquine اور ہائیڈروکسی کلورو کوئن Hydroxychloroquine نامی دوائیں ملیریا اور گنٹھیا کے مریضوں کو دی جاتی ہیں البتہ ایف ڈی اے نے ان دوائوں کو کورونا کے مریضوں پر بھی آزمانے کی منظوری دے دی ہے۔صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا  تھا کہ وائٹ ہائوس نے کورونا وائرس کے علاج اور ویکسین کی تیاری کے لیے سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کر دی ہیں۔دنیا بھر کے سائنسدان مہلک کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری کے لیے سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں،  چند روز قبل امریکا میں کورونا وائرس کی تجرباتی ویکسین کے تجربے کا آغاز انسانوں پر کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل آسٹریلیا اور اسرائیل کے ماہرین بھی دعوی کرچکے ہیں کہ وہ کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرنے کے قریب ہیں۔گذشتہ ماہ تھائی لینڈ میں ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا تھا کہ کورونا سے متاثرہ ایک 71 سالہ چینی خاتون کو نزلے اور ایچ آئی وی کے مرض کی ادویات ملا کر دینے سے ابتدائی کامیابی ہوئی ہے۔ڈاکٹرز  نے کہا  کہ دوا دیے جانے کے 48 گھنٹے بعد بہت حوصلہ افزا نتائج حاصل ہوئے اور اس کا نتیجہ منفی آیا ہے۔AW

ٹرمپ کے اعلان کے بعد سے پاکستانی مارکیٹس سے ملیریا کی ادویات غائب” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں