مخیرحضرات اپنے اردگردنظررکھیں ،کوئی شخص بھوکانہ سوئے،شائق گیلانی

مظفرآباد( سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی مظفرآباد ڈویژن حکومت آزادکشمیر کے مکمل لاک ڈاون کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتی ھے۔ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ حکومت نے بروقت بڑا فیصلہ کیا جس کی مکمل تائید پیپلزپارٹی آذادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے ویڈیو پیغام میں کر دیا ہے۔۔ ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی مظفرآباد ڈویژن کے آرگنائزر سید شائق گیلانی نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ وقت قومی و ریاستی اتحاد و اتفاق کا ھے۔ ہم سب نے ایک قوم بن کر اس وبا کو شکست دینی ھے۔ میں سمجھتا ھوں کہ گزشتہ تین چار دن میں مظفرآباد ڈویژن کے لوگوں نے اس کا عملی مظاہرہ بھی کیا ھے۔ اور آمدہ دنوں میں اور بہتر انداز میں کریں گے۔ ہمیں صرف حکومت کی طرف نہیں دیکھنا چاہیے بلکہ اس نازک وقت میں حکومت و انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنا چاہیے ۔ مشکل وقت میں مخیر حضرات کو اپنے ارد گرد نظر رکھنی چاہیے کہ کوئی شخص بھوکا نہ سوئے۔ مشکل وقت ھے بہت جلد گزر جاے گا۔ احتیاط انتہائی ضروری ہے۔ اللہ پاک کی رحمت سے ناامید نہیں ھونا چاہیے اللہ پاک کی رحمت کی بدولت جلد یہ وبا ختم ھو جاے گی۔ پیپلز پارٹی آذادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ہدایت پر پیپلز پارٹی ڈویژن بھر کے رہنماؤں و کارکنان سے رابط میں ہیں۔ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر اپنے اپنے علاقوں میں رہتے ہوئے اپنے ارد گرد نظر رکھیں گے۔ ضلع جہلم ویلی کی انتظامیہ کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ اسی جوش و جذبہ سے جہلم ویلی کے ضروری محکمہ جات اپنا کام جاری رکھیں گے۔ جہاں بھی ہماری ضرورت ھو ہم اپنی ٹیم سمیت حاضر ہیں۔ ھٹیاں بالا کے صحافی حضرات بہترین انداز میں لوگوں تک اس وبا کی آگاہی پہنچا رہے ہیں۔ اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
شائق گیلانی

اپنا تبصرہ بھیجیں