آزادکشمیرمیں بین الاضلاعی نقل وحرکت پر پابندی مزیدسخت(نمازجنازہ اور تدفین بھی فیملی کی حدتک محدود)

شادی بیاہ تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی،نمازجنازہ میں شرکت کرنے والے اشخاص کے درمیان 3فٹ کا فاصلہ رکھاجائے گا
میڈیکل چیک اپ کیلئے ایک گاڑی پرصرف ایک اٹینڈنٹ کوجانے کی اجازت ،ضروری سامان کے لئے فیملی کاایک ممبرباہرجاسکے گا
مظفرآباد( خصوصی خبرنگار)حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے لاک ڈائون کے فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے ضلعی انتظامیہ نے عوام کے لیے جامع ہدایات جاری کر دی ہیں۔ جس کے مطابق مورخہ 23-03-2020رات 12:00بجے ( نصف شب ) سے 21دن کے لیے اندرون و بیرون ضلع لوگوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہوگی ۔ نماز جنازہ ، تدفین اور اس سے متعلق دیگر Eventsصرف فیملی کی حد تک محدود ہوں گے اور ایسے اجتماع کی صورت میںمتعلقہ SHOکو پیشگی اطلاع دینا ہوگی اور نماز جنازہ میں شرکت کرنے والے اشخاص کے درمیان 03فٹ کا فاصلہ رکھا جائے گا۔ اسی طرح شادی بیاہ کی تقریبات بھی نہیں ہوں گی۔میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے ایک گاڑی پر صرف ایک اٹینڈنٹ کی اجازت ہوگی ۔ ضروری سامان خریدنے کے لیے فیملی کا ایک ممبرباہر جائیگا جبکہ معذور افراد کے ساتھ اضافی طور پر ڈرائیور کو جانے کی اجازت ہوگی ۔ میڈیا کے لوگ لاک ڈائون کے حوالہ سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر کی اجازت سے کوریج کریں گے ۔ Grocery Shop، مچھلی ، گوشت ، سبزیات ، LPGڈیلرز ، بیکرز ، میڈیکل سٹور اور ڈیری کی دوکانات صبح 08:00بجے تا شام 06:00بجے تک کھلی رہیں گی ۔
پابندی سخت

اپنا تبصرہ بھیجیں