پرائیویٹ گوداموں میں 910میٹرک ٹن گندم کا سٹاک موجود،1129میٹرک ٹن آٹابھی دستیاب ،سپلائی جاری ہے
محکمہ خوراک کے گوداموں میں 4453میٹرک ٹن آٹا، چاول کا 1715میٹرک ٹن سٹاک موجودہے:رپورٹ جاری
مظفرآباد(خصوصی خبرنگار ) محکمہ خوراک آزادکشمیر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں اس وقت محکمہ خوراک کے گوداموں میں 6717میٹرک ٹن گندم جبکہ پرائیویٹ گوداموں میں 910میٹرک ٹن گندم کا سٹاک موجود ہے۔ اس طرح محکمہ خوراک کے گوداموں میں 4453میٹرک ٹن آٹا جبکہ پرائیویٹ سٹاک میں 1129میٹرک ٹن آٹا موجود ہے۔ یہ سٹاک اگلے پانچ چھ دن کے لیے کافی ہے جبکہ مسلسل سپلائی بھی جاری ہے۔اسی طرح چاول کا 1715میٹرک ٹن سٹاک ، دالوں کا 584،چینی کا 1016،نمک 103، کھجوریں 12.8،سبزیوں فروٹ 179،دودھ80.9، آئل گھی 684، گوشت 8.8اور مرغی کا 330میٹرک ٹن سٹاک موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمہ کے بیس گودام اسلام آباد میں 4149میٹرک ٹن گندم، ضلع مظفرآباد میں 138میٹرک ٹن گندم 269میٹرک ٹن آٹا ، ضلع نیلم میں 1868میٹرک ٹن آٹا ، ضلع جہلم ویلی میں 801میٹرک ٹن آٹا، ضلع باغ میں 101میٹرک ٹن گندم،343میٹرک ٹن آٹا ، ضلع حویلی میں 458میٹرک ٹن آٹا ، ضلع پونچھ میں 147میٹرک ٹن آٹا، ضلع سدھنوتی میں 445میٹرک ٹن گندم ،20میٹرک ٹن آٹا، ضلع کوٹلی میں 124میٹرک ٹن گندم ،108میٹرک ٹن آٹا ،ضلع میرپور میں 1560میٹرک ٹن گندم، 178میٹرک ٹن آٹا، ضلع بھمبر میں 200میٹرک ٹن گندم اور 261میٹرک ٹن آٹا موجود ہے۔ جبکہ پرائیویٹ گوداموں میں گندم اور آٹے کا سٹاک اس کے علاوہ ہے۔ چاول ضلع نیلم میں 107، ضلع مظفرآباد میں 200، ضلع جہلم ویلی میں 60، ضلع باغ میں 210، ضلع حویلی میں 140،ضلع پونچھ میں 286، ضلع سدھنوتی میں 303، ضلع کوٹلی میں 120، ضلع میرپور میں 255، ضلع بھمبر 34میٹرک ٹن ، دالوں کا سٹاک میںضلع نیلم میں 16، ضلع مظفرآباد میں 80، ضلع جہلم ویلی میں 12، ضلع باغ میں 19، ضلع حویلی میں23،ضلع پونچھ میں50، ضلع سدھنوتی میں 133، ضلع کوٹلی میں 110، ضلع میرپور میں 131، ضلع بھمبر 10میٹرک ٹن ،چینی کا سٹاک ضلع نیلم میں 61، ضلع مظفرآباد میں132، ضلع جہلم ویلی میں28، ضلع باغ میں58، ضلع حویلی میں44،ضلع پونچھ میں68، ضلع سدھنوتی میں196، ضلع کوٹلی میں 130، ضلع میرپور میں 270، ضلع بھمبر29میٹرک ٹن،نمک کا سٹاک ضلع نیلم میں 7، ضلع مظفرآباد میں 8، ضلع جہلم ویلی میں4، ضلع پونچھ میں21، ضلع سدھنوتی میں 44، ضلع کوٹلی میں10، ضلع میرپور میں 6، ضلع بھمبر3میٹرک ٹن ، کجھوروں کا سٹاک ضلع نیلم میں 1، ضلع مظفرآباد میں4 ضلع جہلم ویلی میں 2، ضلع باغ میں0.5، ضلع حویلی میں0.8،ضلع پونچھ میں1، ضلع سدھنوتی میں 1.3، ضلع کوٹلی میں0.3، ضلع میرپور میں 1.2، ضلع بھمبر 0.7میٹرک ٹن،سبزیوں اور فروٹ کا سٹاک ضلع نیلم میں 13، ضلع مظفرآباد میں8، ضلع جہلم ویلی میں 7، ضلع باغ میں6، ضلع حویلی میں30،ضلع پونچھ میں38، ضلع سدھنوتی میں30، ضلع کوٹلی میں12، ضلع میرپور میں15، ضلع بھمبر 20میٹرک ٹن،دودھ کا سٹاک ضلع نیلم میں 16، ضلع مظفرآباد میں 10، ضلع جہلم ویلی میں 0.9، ضلع باغ میں7، ضلع حویلی میں5،ضلع پونچھ میں5، ضلع سدھنوتی میں4، ضلع کوٹلی میں 17، ضلع میرپور میں14، ضلع بھمبر 2میٹرک ٹن،آئل اور گھی کا سٹاک ضلع نیلم میں 28، ضلع مظفرآباد میں 90، ضلع جہلم ویلی میں 11، ضلع باغ میں31، ضلع حویلی میں86،ضلع پونچھ میں35، ضلع سدھنوتی میں 66، ضلع کوٹلی میں 130، ضلع میرپور میں201، ضلع بھمبر 6میٹرک ٹن،گوشت کا سٹاک ضلع مظفرآباد میں 3، ضلع جہلم ویلی میں 2، ضلع حویلی میں0.8،ضلع پونچھ میں1، ضلع کوٹلی میں 2میٹرک ٹن،مرغی کا سٹاک ضلع نیلم میں 6، ضلع مظفرآباد میں10، ضلع جہلم ویلی میں28، ضلع باغ میں4، ضلع حویلی میں 8،ضلع پونچھ میں 13، ضلع سدھنوتی میں 118، ضلع کوٹلی میں 36، ضلع میرپور میں 103، ضلع بھمبر 04میٹرک ٹن موجود ہے جبکہ اس کی بھی مسلسل سپلائی جاری ہے اور کسی قسم کی غذائی قلت کا کوئی امکان نہیں اور نہ ہی کوئی غذائی قلت ہونے دی جائے گی۔ محکمہ خوراک اس حوالہ سے ہمہ وقت اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔ آزادکشمیر بھر میں روزانہ کی بنیاد پر خوراک کے ذخیرہ کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔
محکمہ خوراک
Load/Hide Comments