(ریلیف پیکیج عوام دوستی کاثبوت)موجودہ صورتحال میں سیاسی پوائنٹ سکورنگ نہیں،یکجہتی کی ضرورت ہے،سردارعتیق

کوروناایک عالمگیروبائ،بڑے بڑے ممالک اس کی لپیٹ میں ہیں،مخیرحضرات اپنے وسائل غریب طبقے کی مددکیلئے وقف کردیں
پاک فوج کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کا بھرپورخیرمقدم کرتے ہیں،لوگ احتیاط یقینی بنائیں:سابق وزیراعظم کا بیان
مظفرآباد( خصوصی خبرنگار) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم سردارعتیق احمدخان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس ریلیف پیکیج کااعلان کر کے غریب دوستی کاثبوت دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوروناایک عالمگیر وباء ہے اور بڑے بڑے ممالک اس وباء کی لپیٹ میں ہیں۔ اس وباء کا مقابلہ بہت جرات اور بہادری ہی سے ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چھوٹے اور کمزور طبقات کے لیے معاشی اور ریلیف پیکیج کاعلان کر کے معاشی نقصان کی کسی حد تک تلافی کی کوشش کی ہے مگر یہ صرف حکومت مہیا نہیں کرسکتی اس کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو آگے آنا ہوگا۔ مخیرحضرات کو بھی اپنے تمام وسائل متاثر ہونے والے غریب طبقات کی مدد کے لیے وقف کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مشکلات اور آزمائش کی اس گھڑی میں قومی اتحاد اور یک جہتی کی ضرورت ہے اس وقت سیاسی نمبرسکورنگ نہیں کی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشکل وقت بھی گزر جائے گا مگر عوام کو ایثار وتعاون کے ذریعے اس وقت کو گزارناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے کورونا وائرس کو قابو پانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو زبردست الفاظ میں خیرمقدم کرتے ہیں۔عوام حکومت انتظامیہ کے ساتھ مل کر مکمل تعاون کریں۔غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام ذمہ دار شہری بن کر اخوات واتحا د اور یکجہتی کے ساتھ کرونا وائرس کے عالمی وباء کے تدارک کے لیے کردار ادا کریں۔ کرونا نے دنیا میں تباہی مچادی ہے اس کی اس وقت تک کوئی ویکسین نہیں۔احتیاط ہی اصل علاج ہے ۔ بیرون ملک سے آنے والی شہری رضاکارانہ طور پر اپنے ٹیسٹ کروائیں،عوام انتظامیہ اور صحت عامہ اور دیگر اداروں کے ساتھ تعاون کریں۔ہجوم کا حصہ نہ بنیں۔ غیر ضروری گھروں سے باہر مت نکلیں،احتیاطی اقدامات بروئے کار لائیں۔ہسپتالوں میں غیر ضروری وزٹ نہ کریں۔ آزمائش کی اس گھڑی میں صاحب استطاعات لوگ زیادہ سے زیادہ صدقات دیں۔
سردارعتیق

اپنا تبصرہ بھیجیں