اللہ کا عذاب رجعت پسند مذہبی طبقے کی جہالت ہے، وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی
اسلام آباد ( آن لائن )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کو مبارک باد دیتا ہوں، صوبہ سندھ نے کوروناوائرس سے نمٹنے کے بہت اچھے اقدامات کیے ہیں۔نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فوادچوہدری نے کہ اکہ دوران عالمی وبا کورونا وائرس اور ملک کی صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ صوبائی حکومتوں نے فعال کردار ادا کیا کچھ نے نہیں، سندھ حکومت سب سے زیادہ فعال رہی ہے۔فوادچوہدری نے کہا کہ لاک ڈائون کرنے میں اشیا خوردونوش کی فراہمی سمیت تین، چارمسائل ہیں، کرفیو لگایا تو جب تین چار گھنٹے بعد اٹھائیں گے لوگوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی پر ان ہی سے پوچھیں، وفاقی حکومت کی کئی معاملات میں جتنی اچھی کمیونیکیشن ہونی چاہئے تھی وہ نہیں ہوئی۔
فواد چوہدری
Load/Hide Comments