فاروق حیدر نے بروقت اور دلیرانہ اقدامات کے ذریعے انتہائی فعال کردار ادا کیا ،سیکرٹری اطلاعات تشہیری مہم جاری رکھیں

لوگ سرکاری دفاتر میں نہ جائیں اور تمام محکمہ جات دفاتر میںعوام کی آمدورفت کم کرنے کو یقینی بنائیں، وزیر اطلاعات ،سیاحت
راولپنڈی (سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ کوروناسے ڈرنا نہیں بلکہ اسکے خلاف لڑنا ہے۔وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے بروقت اور دلیرانہ اقدامات کے ذریعے انتہائی فعال کردار ادا کیا ہے جسے کشمیری قوم سراہتی ہے ۔اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم ڈاکٹرز کی جانب سے دی جانے والی ہدایات پر عمل کر کے خود کو اس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔انہوں نے اس ضمن میں سیکرٹری اطلاعات ،سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد کی سربراہی میں محکمہ اطلاعات اور آئی ٹی کی جانب سے تشہیری مہم اور دیگر اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اسے جاری رکھا جائے ۔انہوں نے کہا عوام کو دی جانے والی ہدایات پر عمل کرنا ہو گا جو اس بیماری سے خود کو محفوظ رکھنے کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اسوقت آزادکشمیر بھر میں ہیلتھ ایمرجنسی ہے اور ایسے اقدامات کئے گئے ہیں جو کمیونٹی کو محفوظ بنانے کے لئے از حد ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ لوگ سرکاری دفاتر میں نہ جائیں اور تمام محکمہ جات دفاتر میں لوگوں کی آمدورفت کم کرنے کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا ایسے وقت میں فیک نیوز تیزی سے پھیلتی ہیں اس لئے میں تمام شہریوں سے یہ اپیل کرونگا کہ وہ غیر تصدیق شدہ باتیں سوشل میڈیا پر نہ پھلائیں بلکہ صرف مصدقہ باتیں شیئر کریں۔انہوں نے کہا کہ سنی سنائی باتوں کو بغیر تصدیق کے آگے نہ پہنچائیں۔
مشتاق منہاس

اپنا تبصرہ بھیجیں