آزادکشمیرکے انٹری پوائنٹس پرچیکنگ کے ناقص انتظامات

لوگوں کی آمدورفت جاری،کوروناوائرس کے پھیلائومیں اضافہ ہوسکتاہے:رپورٹ
ارجہ(نمائندہ کشمیرلنک)پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگوں کی آزاد کشمیر آمدورفت کا سلسلہ جاری،آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹس پر چیکنگ و سکریننگ کے ناقص انتظام کی وجہ سے جہاں کرونا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ ممکن ہے وہاں لاک ڈائون میں توسیع کا سبب بن سکتا ہے۔پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے بعد پرائیویٹ گاڑیوں کے ذریعے آزاد کشمیر میں داخل ہو رہے ہیں جو کسی بڑے طوفان کا سبب بن سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاک ڈاون کے باوجود آزاد کشمیر بھر کے انٹری پوائنٹس سے پاکستان کے مختلف شہروں سے لوگوں کی آمدورفت کا سلسلہ نہ رک سکا۔گزشتہ رات بھی آزاد کشمیر کے مختلیف علاقوں میں پاکستان کے مختلیف شہروں سے لوگوں کی آمد کی اطلاعات ہیں۔ان لوگوں کو نہ تو باضابطہ طور پر چیک کیا گیا اور نہ ہی قرنطینہ سنٹر بھیجا جا رہا ہے۔جس کی وجہ سے آزاد کشمیر کے اندر بسنے والی عوام غیر محفوظ ہوتی جا رئی ہے۔اور کرونا وائرس جیسی محلق وبا کے پھیلاو میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔آزاد کشمیر کے اندر پاکستان سے آنے والے شہریوں کی وجہ سے لاک ڈاون میں بھی توسیع ہو سکتی ہے۔عوامی حلقوں نے وزیرآعظم آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ وہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کے عمل کو مزید سخت کریں تا کہ آزاد کشمیر کے شہری کرونا وائرس جیسی وبا سے محفوظ رہ سکیں۔
ناقص انتظامات

اپنا تبصرہ بھیجیں