سعودی عرب ، کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد 6 ہو گئی

پاکستانی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ،ایک صحت یاب،پاکستانی قونصل جنرل
جدہ(آن لائن ) سعودی مملکت میں کورونا کے مریضوں کی گنتی 3ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے ، جن میں زیادہ بڑی تعداد سعودیوں کی ہے۔ جبکہ لاکھوں پاکستانیوں میں سے اب تک صرف 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ طائف سے تعلق رکھنے والا کورونا کا ایک پاکستانی مریض محمد شفقت صحت یاب ہو چکا ہے۔ مملکت میں موجود کورونا کے تمام پاکستانی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے اْردو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سعودی مملکت میں کورونا کے پاکستانی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک کورونا کے کسی پاکستانی مریض نے طبی سہولتوں کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔
سعودی عرب

اپنا تبصرہ بھیجیں