نیازی ، بزدار آٹے چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دار، فوری استعفی دیں
فیصل آباد (نیوزایجنسیاں )سابق وزیر مملکت دا خلہ طلال چوہدری نے کہا ہے ایف آئی اے رپورٹ آنے کے بعد حکومت میں کرپشن وائرس ثابت ہوچکا ہے وزیر اعظم جس مغربی جمہوریت کی مثالیں دیتے تھے اس پر خود عمل کیوں نہیں کررہے ہالینڈ برطانیہ کسی مغربی ملک میں یہ سکینڈل ہوتا تو وزیراعظم چوبیس گھنٹے میں استعفی دے دیتا عمران نیازی عثمان بزدار آٹے چینی سکینڈل کے براہ راست ذمہ دارہیں فوری استعفی دیں میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ حکومت ٹی وی سکرینوں تک محدود ہوکر رہ گئی نیب کہاں ہے کیا نیب آئسولیشن میں ہے یا لاک ڈاون ہے نیب نے اب تک ان لوگوں کو کیوں گرفتار نہیں کیاچینی سکینڈل کے ذریعے قوم کا اربوں روپیہ جیب میں ڈالا گیا ہے عوام کو لوٹا گیا عمران نیازی نے کابینہ میں ردوبدل کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی ہے۔
Load/Hide Comments