عمران خان گھروں میں محصور افراد کو ریلیف پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں
رائیونڈ(تحصیل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء امید وار ناظم ایڈووکیٹ ہائی کورٹ سردار سعید احمد ڈوگر نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ لاک ڈاؤن میں عوام کی حیات ہے عوام نے لاک ڈاؤن کو سنجیدگی سے نہیں لیا وزیر اعظم عمران خان گھروں میں محصور افراد کو ریلیف پہنچانے کی انتھک کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے نئے پاکستان کی بنیاد ملک کو کرپشن سے پاک کرنے پر رکھی ہے ( بینظیر انکم سپورٹ پروگرام) انصاف سہولت پروگرام کی امداد خواتین میں تقسیم کی جارہی ہے جبکہ سخت انصاف کارڈز ہولڈر خواتین اور صوبائی میسج پروگرام کی امداد بھی تقسیم کی جائے گی بابلیانہ سے بھمبہ تک سڑک کی تعمیر اور پانچ پرائمری سکولوں منظور کروانے میں صوبائی وزیر ملک اسد علی کھوکھر اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی عوام دوستی کی واضع مثال ہے ہزاروں دیہاتیوں کو آمدرفت کی مشکلات اور تعلیم کے حصول میں نو نہالوں کے والدین کی پریشانی کے پیش نظر فیصلہ پر عوامی حلقوں کا خراج تحسین،وہ ان خیالات کا اظہار یونین کونسل نمبر274 بابلیانہ اپنے ڈیرے پر کارکنان اور میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ سابق حکمرانوں کی عوامی نمائندوں نے چند من پسند افراد کو نوازنے کی پالیسی اپنائی اور عوامی مسائل کویکسر نظر انداز کیا، یوسی بابلیانہ کے عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کی دن رات کوشش جاری ہے۔