بلاتفریق انسانیت کی خدمت کررہے ہیں،ڈاکٹرریاض

الخدمت کے رضاکاراللہ کی رضاکیلئے ضروتمندوں کوامدادپہنچارہے ہیں
میرپور(بیورورپورٹ) الخدمت فائونڈیشن آزادکشمیر کے صدر ڈاکٹر ریاض احمد نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن بغیر رنگ نسل اور مذہب پوری انسانیت کی خدمت کررہی ہے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو ریلیف فراہم کر کے خوشی ہوئی ہے ،الخدمت فائونڈیشن بلا تخصیص انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے ،آزمائش کے اس مرحلے پر ہمارے رضا کار ہر ضرورت مند کے دروازے پر ریلیف فراہم کرکے اللہ کو راضی کررہے ہیں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے ایسٹر کے موقع پر مسیح برادری کو ریلیف فراہم کرنے کے بعد رضا کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس اللہ کی طرف سے آزمائش ہے اس موقع پر ہم اللہ کو راضی کر نے کے لیے سرگرمیاں کررہے ہیں اس وقت تک بلا تحصیص ہر مستحق تک پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں ڈاکٹرز ،رضا کار ،پولیس اہلکاروں کو حفاظتی کٹس دستانے اور ماسک فراہم کررہے ہیں تا کہ وہ کورونا وائرس کے علاج کے دوران اور سرکاری ڈیوٹیوں پر محفوظ رہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم نے اندرون ملک اور بیرون ملک اپنے روابط سے رابطے کیے ہیں اہل خیر اس موقع پر دل کھول کر عطیات دیں تا کہ دیہاڑی دار مزدوروں کی داد رسی کی جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں