اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات اٹھائے
تمام شہریوں کو حقوق وفرائض میں توازن پیداکرنا ہوگا،حکومت اکیلے جنگ نہیں جیت سکتی
اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ وزیر اعظم نے لاک ڈاؤن میں نرمی عوام کی زندگیوں میں آسانی کے لیے کی۔ لاک ڈاؤن میں نرمی اشیائے ضروریہ کی فراہمی اور دیگر سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ کورونا کا چیلنج ختم ہو گیا ہے۔ کورونا سے جنگ جاری ہے جس سے ہم نے خود کو اور دوسروں کو بھی بچانا ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام شہریوں کو حقوق و فرائض میں توازن پیدا کرنا ہو گا اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ احتیاطی تدابیر اور سماجی فاصلوں پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ یہ جنگ عوام کی مدد اور تعاون کے بغیر نہیں جیتی جا سکتی۔ اس لیے عوام ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔
فردوس عاشق
Load/Hide Comments