کوروناپرکنٹرول،ضرورت پڑنے پرترقیاتی بجٹ ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے مختص کردینگے،میراکبر

لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بلاتخصیص مددیقینی بنائی جائے گی
باغ میں ایک ماہ کیلئے خوراک،2ہفتوں کیلئے ادویات،5وینٹی لیٹر،500افراکوقرنطینہ کرنے کی سہولیات موجودہیں،اجلاس سے خطاب
باغ (وقائع نگار)وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈائون کو موثر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، ضلع باغ میں ایک ماہ کیلئے خوراک، 2 ہفتے کے ادویات و حفاظتی انتظامات، 300 مریضوں کیلئے علاج، 5 وینٹی لیٹر اور 500 افراد کیلئے قرنطینہ سینٹر کی سہولیات موجود ہیں، لاک ڈائون سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت بلاتخصیص شفاف طریقے سے امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، کرونا وائرس ایک عالمگیر وباء ہے جس سے بچاو کیلئے عالمی سطح مقرر کردہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہی بچاو کا واحد حل ہے، وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے بر وقت اقدامات کئے جس سے اللہ کا کرم ہے ہم بڑی حد تک محفوظ ہیں اپنے عوام کی زندگیوں کی حفاظت کیلئے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے، باغ انتظامیہ نے جس مستعدی اور فرض شناسی سے حکومتی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا وہ لائق تحسین ہے، ضرورت پڑنے پر ترقیاتی بجٹ بھی ہیلتھ ایمرجنسی کیلئے وقف کر دیں گے، محکمہ صحت عامہ نے کم وسائل کے باوجود بے مثال خدمات انجام دیں، آزاد کشمیر میں کرونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر حکومت نے سوا ارب روپے کی لاگت سے تمام 10 اضلاع میں 50، 50 بیڈڈ ہسپتالوں کی تعمیر کی منظوری دے دی ہے، اشیاء خورد و نوش، گیس اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے اور گراں فروشی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جاسکتا، تاجر برادری کے مسائل سے آگاہ ہیں، ٹرانسپورٹرز اور تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہمیں ان کے مسائل بخوبی ادراک ہے مگر انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ہم سب کو مل قربانی بھی دینا ہوگی اور پالیسیوں کو بھی فالو کرنا ہو، اللہ کے فضل و کرم سے یہ وباء ٹل جائے گی تو سب خسارے بھی اللہ ہی پورے کرے گی، عبادات، نماز روزے، جمعہ، تراویح ہمارے بنیادی عقائد کا حصہ ہیں ان سے انکار یا روگردانی ممکن نہیں مگر حفاظتی انتظامات کے ساتھ اور ریاستی ایمرجنسی قوانین کے دائرے میں رہتے ہوئے ہمیں باہم مل جل کر سارے مسائل حل کرنے ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرونا وائرس کی وباء کی روک تھام کیلئے جاری مہم کے دوران کمیونٹی ھال باغ میں سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، علماء کرام، تاجروں، وکلائ، شہریوں، صحافیوں، ٹرانسپورٹ، این جی اوز اور ضلعی انتظامیہ کے نمائندہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس سے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی،سابق ممبر کشمیر کونسل راجہ افتخار ایوب،سابق امیدوار اسمبلی و چیئرمین پی وائی او سردار ضیاء القمر، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی، ایس پی ساجد عمران، چیئرمین بی ڈی اے سردار جاوید ایڈووکیٹ، ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ارشد آزاد ایڈووکیٹ،صدر ڈسٹرکٹ بار سردار اعظم حیدر ایڈووکیٹ، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سردار مشتاق نیئر، صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود، چیرمین انجمن تاجران آزادکشمیر سردار افتخار محمود،ڈی ایچ او ڈاکٹر منظور احمد، ایم ایس ڈاکٹر ادریس، ایکسیئن برقیات سردار عاصم، ڈی ایف سی، مینیجر نیشنل بینک خواجہ اعجاز حسین، مولانا امتیاز صدیقی، مولانا سید عطاء اللہ شاہ،مولانا آمین الحق فاروقی،تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سید ساجد کاظمی سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، مسلم کانفرنس کے ضلعی صدر سردار عبدالرشید چغتائی، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سردار عبدالحمید ایڈووکیٹ، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر تنویر انور خان، پی ٹی آئی کے سردار طاہر اکبر،سٹی صدر سید اشفاق گردیزی، ڈی سی سی کے صدر عاطف نعیم، جے کے ایل ایف ضلعی صدر جہانگیر مرزا، سابق ایڈمینسٹریٹر ملک آفتاب احمد اعوان،انجمن شہریان کے سردار انعام عزیز، سردار اشتیاق حسین، ٹرانسپورٹ یونین کے صدر منظور چغتائی، سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور اپنے محکموں کی کارگزاری رپورٹ، سیاسی رہنماؤں نے تجاویز، علماء کرام اور تاجران نے مسائل سے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر عبدالحمید کیانی نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاون کے دوران کئے گئے انتظامات پر مفصل رپورٹ پیش کی، اجلاس میں مجموعی طور پر ڈپٹی کمشنر اور انتظامیہ کے اقدامات کی بھرپور انداز سے تعریف کی گئی، ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سردار ارشد جو اجلاس کے میزبان بھی تھے نے مطالبہ کیا کہ بلدیہ کے عارضی ملازمین کی مارچ کے مہینے کی تنخواہ کی وزیر اعظم نے منظوری دی ہے مگر ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران ہمیں کام چلانے کیلئے جون تک عارضی ملازمین کی تنخواہوں کی منظوری دی جائے، وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے تمام شرکاء اجلاس کی تجاویز، مسائل اور مطالبات کو غور سے سنا اور کچھ کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے اور دیگر کے حل کیلئے وزیراعظم سے معاملات حل کروانے کی یقین دہانی کروائی، وزیر جنگلات نے کہا کہ یہ مشکل کی گھڑی ہے جس میں سب نے مل کر آگے بڑھنا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے، انہوں نے کہا باغ میں نئے منظور ہونے والے 50 بیڈ کے ہسپتال میں وینٹی لیٹر، کرونا ٹیسٹنگ لیب سمیت تمام سہولیات میسر ہوں گی، آزادکشمیر میں محکمہ خوراک کے پاس وافر مقدار میں آٹا موجود ہے پرائیویٹ ملوں سے مہنگا آٹا منگوا کر سیل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، حکومتی پالیسی کے تحت کاروبار طے شدہ فریم ورک کے اندر ہی ممکن ہو گا، علماء کرام، تاجروں، ٹرانسپورٹرز اور عوام کو ہیلتھ ایمرجنسی کے دوران لاک ڈاون کی پالیسیوں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنا ہو گا ہم سب نے مل کر اپنی قوم کو اس مشکل حالات سے نکالنا ہے، اجلاس میں بلدیہ باغ، ڈی سی سی، دیگر غیر سرکاری تنظیموں اور مخیر حضرات کے کردار و کارکردگی کو بھی سراہا گیا،اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ارشد آزاد نے بتایا کہ نامساعد حالات کے باوجود ہم نے باغ شہر ،مساجد،مدارس،امام بارگاہ،دیگر محلوں میں بھی جراثیم کش سپرے کروایا اس کے ساتھ ہماری کوشش ہے کہ باغ میں جتنے بھی چشمے ہیں انہیں صاف کروایا جائے گا ۔
میراکبر

اپنا تبصرہ بھیجیں