شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں ، مریم اورنگزیب

ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو تاکید کی تھیگھرسے باہر نہ نکلیں،بیان
اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ( ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں ، کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود شہباز شریف نیب پیش ہو ئے ۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ شہبازشریف نے گذشتہ پیشی پر تمام مطلوبہ مکمل معلومات بمع دستاویزات فراہم کی تھیں، صدرمسلم لیگ ن شہباز شریف نے پہلے ہی کہا تھا کہ مزید معلومات مانگی گئیں تو مہیا کر دی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں نے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو تاکید کی تھی کہ قوت مدافعت میں کمی کے باعث باہر نہ نکلیں، شہباز شریف قانون کا احترام کرتے ہیں اس لیے نیب میں پیش ہو ئے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے بھی درخواست کی تھی کہ شہباز شریف کی زندگی خطرے میں نہ ڈالی جائے۔
مریم اورنگزیب

اپنا تبصرہ بھیجیں