ہائی کورٹ:یوسی اسلام نگرکے دفترکی تعمیرپرحکم امتناعی جاری
باغ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) آزاد کشمیر ہائی کورٹ سرکٹ بینچ راولاکوٹ نے یونین کونسل اسلام نگر کے دفتر کی تعمیر پر حکم امتناعی جاری کردیا۔ یوسی پراجیکٹ کمیٹی جگہ کے حوالہ سے بذریعہ سردارریباز خا ن نے عد الت میں رٹ دائر کی کہ محکمہ لوکل گورنمٹ نے خفیہ پراجیکٹ کمیٹی تشکیل دے کر اقبال نامی شخص کا ورک آڈر جاری کیا غیر معیاری اور دور افتادہ جگہ پر دفتر کی تعمیر کررہاہے جس کے باعث پوری یونین کونسل کے عوام یہاں نہیں پہنچ سکتے، عوام سے دور تنہاء جگہ پر جاکر دفتر کا قیام عوام کے لیے درد سر بن سکتا ہے اس لیے ضرورت اس امر کی ہے کہ یونین کونسل کا دفتر مرکزی مقام عوامی سہولیات کے پیش نظر ایسی جگہ تعمیر کیا جاے جہاں تمام لوگ مستفید ہوسکیںان خیالات کا اظہار عوامی حلقوں نے کیا باغ کے عوامی حلقوں نے اس دفتر کی خفیہ مقام پر تعمیر پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ دفتر صدر مقام پر تعمیر ہونا چاہیے۔ہائی کورٹ نے آئیندہ سماعت19مئی کو مقرر کی ہے مقدمہ رٹ میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ڈی جی لوکل گورنمنٹ،اے ڈی باغ ایس ڈی او اورسیز سمیت پراجیکٹ لیڈر بھی اس میں شامل ہیں۔
حکم امتناعی
Load/Hide Comments