کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ،ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے
انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں 3 ارب روپے سے زائد امداد تقسیم کی گئی ،شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا
لاہور (نمائندہ کشمیرلنک ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام اور انصاف امداد پروگرام عمران خان کے قابل قدر ویژن کا عکاس ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وبا اور لاک ڈاؤن سے زندگی کا ہر طبقہ متاثر ہوا ہے،متاثرہ طبقات کی ضروریات کو پورا کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کی طرح انصاف امداد پروگرام عام آدمی کی معاشی مشکلات کے ازالے کے لئے ہے،یہ پروگرام اور انصاف امداد پروگرام عمران خان کے قابل قدر ویڑن کا عکاس ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انصاف امداد پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں میں تین ارب روپے سے زائد امداد تقسیم کی گئی ہے،مالی امداد کے اس شاندار پروگرام کی شفافیت پر کوئی انگلی نہیں اٹھاسکتا۔
عثمان بزدار
Load/Hide Comments