لاہور دھماکہ: 6 سالہ بچے سمیت 3 جاں بحق

لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں ہونے والے دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی ہے اوران  میں چھ سالہ بچہ بھی شامل ہے ۔

دھماکے میں 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہے کہ تمام زخمیوں کو جناح ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے کے ترجمان کا کہناہےکہ  دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ہے ،پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں۔ زخمیوں میں 6 کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ دھماکہ کی شدت سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

دھماکے سے اردگرد کی عمارتوں  اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔۔۔ دھماکے سے گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں، دھماکے سے ایک گھر اور   3 گاڑیاں تباہ ہوگئیں ۔ زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔ پولیس شہریوں کو پیچھے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کی جناح ہسپتال اور دیگر ہسپتالوں میں میں ایمرجنسی نافذ کرنے ہدایت ، زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فی الفور قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔

وزیراعلی عثمان بزدار کی ریسکیو 1122 اور امدادی سرگرمیوں سے متعلقہ اداروں کو امدادی سرگرمیوں تیز کرنے کی ہدایت کردی ۔وزیراعلی عثمان بزدار کی ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں