آزادکشمیرانتخابات: خصوصی ٹیمیں اثاثوں کی چھان بین کریں گی

قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے الیکشن کمیشن کے پاس جمع کروائے گئے اثاثوں کی چھان بین شروع ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد متعلقہ اداروں نے امیدواروں نے ظاہر کردہ اور اصل اثاثوں کے مابین فرق جاننے کے لئے ریکارڈ کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے امیدواروں نے ظاہر کردہ اثاثوں میں حقائق چھپائے ہیں خصوصاً ممبران اسمبلی اور وزراء نے گزشتہ پانچ سال کے دوران حاصل ہونے والی آمدن کا گوشواروں میں کوئی ذکر نہیں کیا۔

اسی طرح راولپنڈی اسلام آباد کے پوش علاقوں اور پرائیویٹ ہائوسنگ سوسائٹیز میں موجود جائیدادیں بھی چھپائی گئی ہیں ۔
امیدواران کے اثاثوں کی چھان بین کے لئے تحقیقاتی اداروں نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں۔

ظاہر کردہ اور اصل اثاثوں میں فرق ثابت ہونے پر درجنوں امیدوار نااہل ہوسکتے ہیں۔

جبکہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں اثاثے چھپانے والے ممبران اسمبلی کے خلاف ریفرنس بھی دائر کئے جانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں