چودھری لطیف اکبر پر دوسرا حملہ: الیکشن کمیشن نوٹس لے، آٍصف علی زرداری

پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر کی ریلی کو ڈنہ سہوتر کے مقام پر روک کر فائرنگ کا واقعہ، کوئی نقصان نہیں ہوا. پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو واقعہ سے آگاہ کر تے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس کو امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیئے. آئے روز ایسے واقعات سامنے آنا تشویشناک ہے.

چودھری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ سہوتر کے مقام پر مسلم لیگ ن کے لوگوں نے ہماری ریلی پر فائرنگ کیخوش قسمتی سے فائرنگ واقع میں کوئی نقصان نہیں ہوا،تاہم ایسے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن مہم کے دوران مخالف جماعت کے ورکرز نے ہماری ریلی کو روکا اور فائرنگ کی. انہوں نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن ایسے واقعات کا نوٹس لے.

دریں اثناء سابق صدر آصف زرداری کا پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے چیف الیکش کمشنر آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس حملے کا نوٹس لیں.

انہوں نے کہا کہ چودھری لطیف اکبر پر دوسری بار حملہ ہوا ہے جو تشویشناک ہے، آزاد کشمیر انتخابات کو منصفانہ بنانے کیلئے چیف الیکش کمشنر عملی اقدامات اٹھائیں.

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے امیدواروں کیلئے رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں، پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر لطیف اکبر کی شکایات کا ازالہ کیا جائے.

اپنا تبصرہ بھیجیں