نازیبا ویڈیوسکینڈل

تنویر الیاس کو ریٹرننگ افسر نے طلب کر لیا، نااہلی کی تلوار سر پرلٹکنے لگی

حلقہ ایل اے 15، باغ 2 (وسطی) سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سردار تنویر الیاس کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیر پر کل 7 جولائی کو ریٹرننگ آفیسر نے طلب کر لیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر باغ کے دفتر سے جاری نوٹس کے مطابق تنویر الیاس پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔

تنویر الیاس اور ان کے حامیوں نے باغ میں ہاڑی گہل سے کفل گڑھ تک ریلی نکالی جس میں 100 گاڑیاں اور اتنی ہی تعداد میں موٹر سائیکل شامل تھے۔ ان گاڑیوں میں سے بعض پر لاوڈ سپیکر نصب تھے جو کہ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مکتوب کے مطابق اس ریلی میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی گئی ہے جن کے تحت گاڑیوں پر لاوڈ سپیکر نصب کر کے کسی بھی امیدوار کو اپنے حق میں نعرہ بازی / تشہیر کے علاوہ موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی ریلی نکالنے پر پابندی عائد کی گئی ہے.

ریٹرننگ افسر باغ نے تنویر الیاس کو 7 جولائی کو اپنے دفتر طلب کر کے وضاحت مانگی ہے کہ کیوں نہ آپ کے خلاف نا اہلی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف  ورزی کی پاداش میں قانونی کاروائی شروع کی جائے جو کہ آپ کی الیکشن سے نااہلی کی صورت میں بھی ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں