اپر کوہستان بم دھماکہ: 7 چینی شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد مارے گئے

پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں حکام کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے ضلع کوہستان میں ایک بس میں دھماکے میں کم از کم 4 چینی شہریوں سمیت 10 کے لگ بھگ افراد کےمارے جانے کی کی اطلاعات ہیں۔

ہزارہ ڈویژن کی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ اپر کوہستان علاقے میں میں چینی انجینیئرز کو لے جانے والی ایک بس میں ایک بڑا دھماکہ ہوا ہے۔ عہدیدار کے بقول واقعے میں کم ازکم آٹھ افراد مارے گئے ہیں تاہم پولیس ذرائع مارے جانے والوں کی تعداد 10 بتا رہے ہیں جن میں 7 چینی شہری بھی شامل ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بس میں لگ بھگ 30 چینی انجینیئر سوار تھے اور وہ اپر کوہستان میں واقع داسو ڈیم کی جانب جا رہے تھے۔

پولیس ابھی تک اس بات کا تعین نہیں کر سکی  کہ دھماکہ خیز مواد بس کے اندر تھا یا سڑک کنارے نصب بم سے بس کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد بس گہری کھائی میں گر گئی۔ مارے جانے والوں میں چینی انجینئروں کے علاوہ سیکورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

حکام کے مطابق ایئر ایمبولینس کے ذریعے زخمیوں کو ریسکیو کرنے کا کام شروع ہوگیا ہے ایک چینی انجینیئر اور ایک سکیورٹی اہلکار ابھی تک لاپتہ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں