پے در پے شکستوں کے بعد پاکستان نے انگلینڈ کوپہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا دیا

ناٹنگھم : پاکستان قومی ٹیم نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ کو31رنز سے شکست دے دی، انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں قومی ٹیم نے فاتحانہ آغاز کردیا، پہلے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں انگلینڈ کو 31 رنز سے ہرا دیا۔ پاکستان نے انگلش ٹیم 233 رنز کا ہدف دیا تھا بنا۔

ناٹنگھم کے میدان میں انگلینڈ کی ٹیم 19.2اوورز میں 201رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو میچ جیتنے کے لئے233 رنز کا ہدف دیا تھا۔

انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن نے سب سے زیادہ 103 رنز بنائے جبکہ جیسن روئے 32 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ان دو بیٹسمینوں کے علاوہ انگلش ٹیم کے دیگر کھلاڑی کوئی خاص کھیل پیش نہ کرسکے اور پوری ٹیم 20 اوورز بھی مکمل نہ کھیل پائی۔

پاکستان ٹیم نے بڑا ہدف دینے کے بعد بالنگ میں بھی اچھا آغاز کیا، انگلینڈ کی پہلی وکٹ 12 رنز پر گرا دی، جس کے بعد دوسری اور تیسری وکٹ بھی قومی ٹیم نے جلد حاصل کر کے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

شاہین آفریدی اور شاداب خان نے3، 3 وکٹیں حاصل کیں، لیام لیونگسٹون کی 103رنز کی اننگز بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی، کپتان بابراعظم نے49گیندوں پر85رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔


محمد رضوان نے 63رنز، صہیب مقصود نے19رنز بنائے، بابر اعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ پر150 کی شراکت بنائی، فخر زمان نے8گیندوں پر26رنز کی اننگز کھیلی، محمد حفیظ نے10 گیندوں پر24رنز بنائے۔

محمد رضوان نے 41 گیندوں پر 63 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابراعظم نے سب سے زیادہ 85 رنز بنائے۔ یوں پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 232 رنز بنائے تھے۔

انگلینڈ کی جانب سےٹام کرن نے 2، ثاقب محمود، ڈیوڈ ویلی اور گریگوری نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔ فاسٹ بالر شاہین آفریدی کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں