آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نومنتخب سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے اپنے عہدوں کا حلف لے لیا۔ نو منتخب سپیکر چودھری انوار الحق سے سابق سپیکر شاہ غلام قادر نے حلف لیا جبکہ ڈپٹی سپیکر ریاض گجر سے سپیکر انوار الحق نے عہدے کا حلق لیا۔ اس سے قبل سابق سپیکر شاہ غلام قادر کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گیا۔ تحریک انصاف انوارالحق اور ریاض گجر 32، 32 ووٹ لیکر بالترتیب اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے۔ ان کے مد مقابل پیپلز پارٹی کے فیصل راٹھور کو سپیکر اور مسلم لیگ (ن) کی نثارہ عباسی کو ڈپٹی سپیکر کے لیے 14، 14 ووٹ ملے۔
واضح رہے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 53 رکنی ایوان میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی مجموعی تعداد 32 ہے۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تینوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہوئے۔ ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کی مخصوص نشستوں کیلئے ہونے والے انتخاب میں تحریکِ انصاف کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
علما و مشائخ کی نشست پر پی ٹی آئی کے پیر محمد مظہر سعید، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر رفیق نیئر اور سمندر پار کشمیریوں کی نشست پر محمد اقبال کامیاب ہوئے۔