آزادکشمیر کے نئے صدر کے انتخاب کیلئے دو امیدواروں نے کا غذات نامزدگی جمع کرا دیئے تحریک انصاف کی طرف سے تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر سلطان محمود چوہدری جبکہ متحدہ اپوزیشن کی طرف سے میاں عبدالوحید کے بطور صدارتی امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کئے گئے۔
آزادکشمیر میں اپوزیشن جماعتوں نے وادی نیلم سے منتخب رکن اسمبلی میاں عبدالوحید کو صدارتی انتخاب کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کر دیا- میاں وحید کا تعلق پیپلز پارٹی سے ہے اور ان کا مقابلہ تحریک انصاف کے بیرسٹر سلطان سے ہو گا- 53 رکنی ایوان میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف 19 ووٹ ہیں- pic.twitter.com/9UhtnoXdVt
— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) August 12, 2021
تحریک انصاف کے اراکین قانون ساز اسمبلی نے سلطان محمود چوہدری کے بطور صدارتی امید وار جبکہ پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر اور دیگرنے متحدہ اپوزیشن کی طرف سے متفقہ امیدوار میاں عبدالوحید کے کا غذات نامزدگی چیف الیکشن کمیشنر آزادکشمیر کے پاس جمع کرائے۔
صدارتی انتخاب کےلئے پولنگ 17 اگست کو ہوگی موجودہ صدر سردار مسعود خان کی صدارت کی مدت 24 اگست رات 12 بجے ختم ہو گی جس کے بعد نو منتخب صدر اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد منصب سنبھالیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزاد کشمیر کے لیے صدرکا امیدوار نامزد کردیا- صدر کا انتخاب 17 اگست کو ہو گا اور نو منتخب صدر 24 اگست کو عہدے کا حلف اٹھائیں گے- چیف جسٹس سپریم کورٹ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔
— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) August 11, 2021
تحریک انصاف کو آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے کل 53 اراکین پر مشتمل ایوان میں 32 اراکین کے ساتھ واضع اکثریت حاصل ہے