آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ، افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے جرمنی، اٹلی اور ہالینڈ کے سفیروں نے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور ، علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
CCC chaired by #COAS General Qamar Javed Bajwa held at GHQ. The participants took comprehensive review of global, regional & domestic security environment. Forum was given a detailed briefing on evolving situation along Pak – Afghan International Border, (1/6) pic.twitter.com/UFEIEljQha
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 11, 2021
اس موقع پر افغانستان کی صورتحال اور یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے۔ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کا کوئی پسندیدہ نہیں ہے۔ ہماری واحد خواہش افغانستان میں امن اور استحکام کے حصول میں مدد کرنا ہے۔
پاکستان یورپی یونین کے ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم مشترکہ مفادات کی بنیاد پر باہمی فائدہ مند ملٹی ڈومین تعلقات کو بڑھانے کے لیے سنجیدہ ہیں۔ملاقات کے دوران یر غیر ملکی سفرا نے علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ مزید تعاون کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔