تحریک انصاف کے سلطان محمود چوہدری 34ووٹ لے کر آزاد کشمیر کے صدر منتخب ہوگئے۔
متحدہ اپوزیشن کے میاں عبدالوحید نے 16 ووٹ حاصل کیے۔
بیرسٹر سلطان محمود آزاد کشمیر کے 27 ویں صدر منتخب انہیں پی ٹی آئی اور اتحادیوں کے تمام 34 جبکہ ان کے مد مقابل میاں عبدالوحید کو 16 ووٹ ملے۔ میاں وحید کے روایتی حریف مسلم لیگ (ن) کے شاہ غلام قادراور دو نشستوں سے جیتنے والے پی پی کے چودھری یاسین نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا- pic.twitter.com/NYV6hNX4Vh
— Jalaluddin Mughal (@Jalalmughal) August 17, 2021
سلطان محمود مجموعی طور پر 27 ویں صدر منتخب ہوئے ہیں۔ قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
اس سے قبل آزاد کشمیر کے صدر مسلم لیگ ن کے مسعود خان تھے۔