باغ آزاد کشمیر میں آٹھ سالہ بچے کا قتل، ‘جنسی زیادتی نہیں ہوئی’ : پولیس

آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں پولیس حکام کے بقول نواحی گاؤں گلہ چھتر نمبر2 میں ایک آٹھ سالہ بچے کہ تشدد ذدہ لاش برآمد ہوئی ہے- پولیس نے تصدیق کی ہے کہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے کوئی شواہد نہین ملے۔-

پولیس  کے مطابق 8 سالہ بچے کا نام محب عارف اور وہ نواحی علاقے چھتر نمبر دو کا رہائشی ہے- مقتول بچے کی لاش اس کے گھر سے کچھ فاصلے پر جھاڑیوں سے ملی ہے- پولیس نے لاش تحویل میں لیکر ضلعی ہیڈکوارٹر ہسپتال باغ منتقل کر دی ہے جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کہا جا رہا ہے۔

معصوم بچے کی تشدد زدہ لاش بر آمد ہونے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا- مقامی شہریوں نے کشمیر لنک کو بتایا کہ عارف ہاشمی نامی شخص ایک سفید پوش اور بیمار آدمی ہے- اس کا 8 سالہ بیٹا دن 11 بجے سے گھر سے لا پتا تھا- جب کافی دیر تک واپس نہ آیا تو گھر والوں نے اسکی تلاش شروع کر دی- کافی دیر تلاش کے بعد بچہ ایک ویران علاقہ کی جھاڑیوں میں سے مردہ حالت میں ملا-

محب کے چہرے اور جسم زخم کے نشانات ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قتل میں ایک سے زیادہ لوگ ملوث ہو سکتے ہیں- تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں کسی قسم کی جنسی زیادتی کے شواہد نہیں ملے۔-

اپنا تبصرہ بھیجیں