کشمیر کا ایک اور سپوت سرزمین پاکستان پر قربان

آزاد کشمیر کے علاقے دچھور میراں جہلم ویلی کا ایک سپوت 6ستمبر کو وطن عزیز کی حرمت پر قربان ہو گیا۔ٹھیکیدار اکرم عباسی کا فرزند ضیاء اکرم عباسی آرمی میڈیکل کور میں دوران ڈیوٹی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ایک بم حملہ میں وطن کی خاطر قربان ہو گیا۔

https://twitter.com/Jinnah_Club/status/1435135925118554115

تفصیلات کے مطابق ٹھیکیدار محمد اکرم عباسی کے فرزند ضیاء اکرم عباسی 6ستمبر کو دوران ڈیوٹی وزیرستان میں دہشتگردوں کی بنائی گئی بارودی سرنگ کے دھماکے میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ وطن کی عظمت پر قربان ہو گیا میت گڑھی دوپٹہ پہنچنے پر کہرام مچ گیا عزیز و اقارب و عوام علاقہ کی ہزاروں کی تعداد مبارک باد دینے اکرم عباسی کے گھر پہنچ گئے۔

اہل خانہ سے تعزیت اور چھ ستمبر کووطن کی خاطر قربان ہونے پر شھیدضیاء اکرم عباسی کے اہل خانہ کو مبارک باد دی۔ ہر آنکھ اشک بار تھی پاک فوج کا چاک و چوبند دستے نے اپنے کمانڈر آفیسر کی قیادت میں موقع پر پہنچ گیا انتظامیہ سول سوسائٹی اور عوام علاقہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی حکومتی وزیر سابق وزراء علمائے کرام انجمن تاجران جہلم ویلی پریس سے تعلق رکھنے والے اور دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت۔

تعزیتی ریفرنس سے خطاب میں وزیر حکومت، چودھری رشید ،ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی ، مبشر منیراعوان،علامہ اسحاق نقوی، واحداقبال بٹ، امتیاز عباسی،سید آفاق شاہ،رانا اورنگ زیب، ڈی سی مظفرآباد ندیم احمد جنجوعہ،اے ایس پی خرم اقبال،ایڈیشنل ایس پی مقصود عباسی،اور آرمی کی طرف سے ون اے کے بریگیڈ کے کمانڈر نے شرکت کی جبکہ آرمی کی طرف سے چھیالیس فیلڈرجمنٹ نے سلامی دی۔

آئی جی پی و ڈی آئی جی ریجن کی ہدایت پر فول پروف سیکورٹی و دیگر ٹریفک انتظامات کی نگرانی ایس ایچ او تھانہ گڑھی دوپٹہ جاوید گوہر نے سنبھالی، عوام کا جم غفیر کشمیر کے اس بیٹے کو وطن کی خاطر جان دینے پر خراج عقیدت پیش کرنے اکٹھے ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں