ٹک ٹاکرخاتون بد تمیزی کیس کے ملزم کی درگت بن گئی

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکرخاتون سے بد تمیزی کیس میں ملوث ملزم اختر علی کو شہریوں اور وکلاء نے سیشن عدالت میں گھیر لیا ۔ ملزم کی درگت بنا ڈالی ۔

لاہور : گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی کیس میں ملوث ملزم اختر علی کو شہریوں اور وکلاء نے سیشن عدالت میں گھیر لیا ۔ ملزم کی درگت بنا ڈالی ۔

تفصیلات کے مطابق مینارپاکستان پر خاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں ضمانت کےلیےآنےوالاملزم سیشن عدالت میں پیش ہوا تو شہریوں اور وکلاء نے اسے گھیر لیا اور ملزم اختر علی کی پٹائی کرتے ہوئے خوب درگت بناٸی ۔

شہریوں نے موبائل چھیننے کی واردتوں اور گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بد تمیزی سے متعلق عوامی غصہ کا خوب اظہار کیا جبکہ ملزم اختر علی کی وکیل کا کہنا تھا اختر علی بے گناہ ہے عبوری ضمانت کیلئے پیش ہوا تھا پٹائی کسی غلط فہمی کہ بنیاد پر کی گئی

خیال رہے ملزم اختر علی نے گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر خاتون سے بد تمیزی کیس میں قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ ملزم کیخلاف موباٸل چھیننے کا کیس بھی سامنے آج زیر سماعت تھا ۔

دوسری جانب مینارپاکستان پرخاتون ٹک ٹاکر سے دست درازی کیس میں ایڈیشنل سیشن جج محمد سعید نے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ، ملزمان الیاس سلیم اور عثمان عزیز کی عبوری ضمانت عدم پیروی خارج کردی گئی جبکہ مقدمہ کے دو ملزمان شہروز اور اختر علی عدالت میں پیش ہوئے۔

پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ ملزمان تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئے، جس پر عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانت میں 23 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

عدالت نے پولیس سے مقدمہ کا مکمل ریکارڈ بھی آئندہ سماعت پرطلب کر لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں