آزادکشمیر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاو کی صورت ھال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے اور گزشتہ روز بھی اس وائرس کے مزید 79 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے حکام کے مطابق حالیہ دنوں میں ڈینگی وائرس کے متاثرہ رجسٹرڈ کیسز کی تعداد 403 ہوگئی۔
مزید تفصیلات ہمارے نامہ نگار شائد قیوم راجہ کی اس رپورٹ میں۔
حکام کے مطابق 401 مریضوں کا تعلق ریاستی دارالحکومت مظفرآباد سے ہے۔
مظفرآباد میں ڈینگی کنٹرول روم کے انچارج کے مطابق اس مہلک وائرس سے متاثرہ 20 مریض عباس انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز امبور جبکہ ایک مریض سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے۔
شاہد قیوم راجہ مظفرآباد میں ڈیلی کشمیر لنک ڈاٹ کام کے نامہ نگار ہیں۔