جنرل ندیم احمد انجم نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی (انٹر سروسز پبلک ریلیشنز) تعینات کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے دستخطوں سے منگل کو جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ’وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس آئی تقرر کی منظوری دے دے دی ہے جس کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہو گا۔ ان کا انتخاب سمری کے پیراگراف چھ میں دئے گئے پینل سے کیا گیا ہے۔ ‘

Image

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نومبر 2020 سے کراچی میں کور کمانڈ کے طور پر تعینات تھے۔ انہیں اس سے دو ماہ قبل ستمبر 2019 میں میجر جنرل سے لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی۔

ندیم احمد انجم کا تعلق پاکستان آرمی کی پنجاب رجمنٹ سے ہے۔ وہ راولپنڈی کی تحصیل گوجر خان سے تعلق رکھتے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم پاکستان ملٹری اکیڈمی کے 77 لانگ کورس میں پاس آؤٹ ہوئے تھے۔

وہ کور کمانڈر کراچی سے قبل کمانڈنٹ سٹاف کالج کوئٹہ بھی رہ چکے ہیں اور اس کے علاوہ آئی جی ایف سی بلوچستان کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔

لیفٹننٹ جنرل ندیم احمد انجم 20 نومبر 2021 کو یہ عہدہ سنبھالیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں