پاکستان سے پہلا میچ بری طرح شکست کے بعد آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں گروپ 2 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے بھی بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
اتوا کو دبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی ۔
Here's how the teams line up for #INDvNZ 💥#NZ bring in Adam Milne for Tim Seifert, with Devon Conway to keep#IND replace Bhuvneshwar Kumar with Shardul Thakur; Ishan Kishan comes in for Suryakumar Yadav, who has a back spasm
Follow 👉 https://t.co/u41mHMSm26 | #T20WorldCup pic.twitter.com/CTEvn6YVCX
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 31, 2021
اس میچ کے لیے بھارت نے اپنی ٹیم میں دو جبکہ نیوزی لینڈ نے ایک تبدیلی کی۔
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کا مستقبل اگر مگر کا شکار ہوگیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو پہلے پاکستان نے ہرایا پھر نیوزی لینڈ نے شکست دی۔
اس کے بعد گروپ ٹو کے پوائنٹس ٹیبل پر پاکستان 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے، افغانستان 4 پوائنٹس کے ساتھ دوسری، نیوزی لینڈ دو پوائنٹس کے ساتھ تیسری اور نمیبیا دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔
بھارت اور اسکاٹ لینڈ ابھی اپنا کھاتہ نہیں کھول پائے۔
Did you see this coming? #T20WorldCup pic.twitter.com/fxK4E0eHW7
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 31, 2021
نیوزی لینڈ نے ڈیرل مچل اور کین ولیمسن کے مابین 72 رنز کی شاندار شراکت کی مدد سے کیویز کو انڈیا کے خلاف آٹھ وکٹوں سے ہمکنار کر دیا۔
نیوزی لینڈ نے انڈین بیٹنگ کو قطعی چلنے نہیں دیا اور ان کو صرف 110 تک محدود رکھا۔ اپنے تعاقب میں ان کو 24 کے سکور پر گپٹل کا نقصان اٹھانا پڑا لیکن انھوں نے ولیمسن اور مچل کی شراکت کی مدد سے اپنا ہدف باآسانی 15ویں اوور میں پورا کر لیا۔
انڈیا کی جانب سے بمراہ وکٹ لینے والے واحد بولر تھے اور انھوں نے اپنے چار اوورز میں صرف 19 رنز دے کر دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا۔
البتہ ان کے ساتھ دیگر بولرز کوئی وکٹ لینے میں ناکام رہے اور ڈیرل مچل کی جارحانہ بیٹنگ اور قلیل سکور کے باعث میچ انڈیا کے ہاتھ سے جلد نکل گیا۔ انڈیا نے اب دو میچوں میں صرف دو وکٹیں حاصل کی ہیں۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے بیٹنگ میں ڈیرل مچل 49 اور کین ولیمسن ناقابل شکست 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
ادھر کیویز کی بولنگ میں بولٹ کی تین وکٹیں اور سودھی کی دو وکٹوں نے انڈیا کو صرف 110 تک محدود رکھا۔
سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی نے ٹوئٹر پر پوسٹ میں لکھا ہےکہ انہوں نے ابھی ابھی ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کا گانا سنا ہے۔
Ooooops just heard this song playing on my playlist “someone please call 911, I’m in trouble I’m in really big trouble “🎶🎶🎶🎶
— Daren Sammy (@darensammy88) October 31, 2021
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے فوری بعد ڈیرن سیمی نے ٹوئٹ کی اور بتایا کہ میں نے ابھی ابھی ‘برائے مہربانی کوئی 911 پر کال کرے، میں مصیبت میں ہوں ،میں واقعی بڑی مصیبت میں ہوں’ (“someone please call 911, I’m in trouble I’m in really big trouble) گانا سنا ہے۔
خیال رہے کہ یہ بول ہیٹی کے مشہور ریپر وائکلف جین کے گانے سے لیے گئے ہیں اور 911 امریکا میں ایمرجنسی صورتحال میں مدد کے لیے ملایا جانے والا نمبر ہے۔
ڈیرن سیمی کی ٹوئٹ کے نیچے بھارتی ٹیم کی شکست کے حوالے سے میمز کا سیلاب آگیا ہے جن میں سے کچھ یہ ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کی پاکستان کے بعد نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر بھارتی شائقین انتہائی برہم ہیں۔ دوسری جانب ’موقع موقع‘ سے تنگ پاکستانی فینز بھی طنز کے تیر چلانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دے رہے۔
ایک جانب جہاں بھارتی مداح اپنی ٹیم پر سخت تنقید کرتے اور غصہ نکالتے نظر آ رہے ہیں وہیں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھارت کی دوسری شکست پر پرانے بدلے چکانے میں مگن ہیں۔