ایف ایس سی میں کم نمبروں والے طلباء و طالبات کا احتجاجی مظاہرہ

ایف ایس سی سال اول کے سینکڑوں طلباء و طالبات کا سنٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ طلبا و طالبات نے ایف ایس سی پارٹ ون میں کم نمبر آنے پر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے 2 گھنٹے تک مرکزی شاہراہ بند کر رکھی۔ طلبا کا الزام ہے کہ میرپور بورڈ نے پیپر چیک کیے بغیر نتیجہ جاری کیا جو کسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ بورڈ نمبروں پر نظر ثانی کرے اور نتائج درست کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں