بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال ٹیسٹ سریز سے باہر ہو گئے

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز سے قبل اہم بنگلہ دیشی کھلاڑی تمیم اقبال ٹیسٹ سریز سے باہر ہوگئے اور اس کی وجہ ‘انجری’ بتائی جا رہی ہے۔

بنگلادیش کے کرکٹر تمیم اقبال انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس وجہ سے وہ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تمیم اقبال کے انگوٹھے میں فریکچر ہوا جس کی تصدیق اتوار کے روز ان کے ایکسرے کو دیکھ کر ہوئی۔

تمیم اقبال کے الٹے ہاتھ کے انگوٹھے میں فریکچر گزشتہ ماہ کھٹمنڈو میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ہوا۔تمیم اقبال کا کہنا ہےکہ ان کے انگوٹھے کا فریچر تقریباً ٹھیک لگ رہا تھا لیکن سوجن برقرار تھی جس پر ایک اور ایکسرے کرایا تو فریکچر موجود ہونے کا پتا چلا۔

انہوں نے کہا کہ وہ اپنے انگوٹھے کو ٹھیک سے حرکت نہیں دے سکتے اور انہیں اسے ٹھیک کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہے۔واضح رہےکہ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 نومبر اور دوسرا 4 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں