پولیس اہلکار بیوی کو گولی مار کر پستول سمیت تھانے پہنچ گیا

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں پولیس اہلکار بیوی کو گولی مار کر پستول سمیت تھانے پہنچ گیا۔ پولیس کے مطابق سٹی تھانہ کے قریب شوہر نے بیوی کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ بولیس کے بقول ملزم نے قتل کی واردات کے بعد تھانے آ کر از خود گرفتاری دے دی۔

ملزم نے ابتدائی بیان میں قتل کی وجہ گھریلیو ناچاکی بتائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے آلہ قتل اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ گولیاں لگنے سے مقتولہ کی موت موقع پر ہی ہو گئی تھی۔ پولیس نے لاش کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

مبینہ طور ہر گھریلو ناچاکی کی بنیاد پر اپنی بیوی کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت ظفر جاوید کے نام سے ہوئی ہےجس کا تعلق وادی جہلم کے علاقہ ریشیاں سے بتایا جا رہا ہے۔

ایس ایچ او سٹی تھانہ پولیس راشد حبیب کے مطابق ملزم محکمہ پولیس میں ڈرائیور کے طور پر ضلع نیلم میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاقی کی بنا پر بیوی کو قتل کیا اور پولیس نے ملزم سے آلہ قتل بر آمد کر لیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں