سارو گنگولی آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مقرر
سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو آئی سی سی مینز کرکٹ کمیٹی کا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے صدر سارو گنگولی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔اس سے قبل یہ ذمہ داری انیل کمبلے کے پاس تھی۔
انیل کمبلے کو 2012 میں یہ ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ جب انہوں نے ویسٹ انڈیز سے کلائیو لائیڈ کی جگہ لی تھی۔ کمبلے کو آئی سی سی نے2016 میں ایک اور مدت کے لیے دوبارہ تعینات کیاتھا۔انہیں مارچ 2019 میں اپنی تیسری اور آخری تین سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب کیا گیا تھا۔ نو سال کی مدت تک کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین رہنے کے بعد اب گنگولی ان کی جگہ لیں گے۔گنگولی کو ایک مبصر سے چیئرمین بنا کر ترقی دی گئی ہے۔ آئی سی سی کرکٹ کمیٹی کے کام میں کھیل کے قواعد و ضوابط کا خیال رکھنا شامل ہے۔