رانا شمیم کے بیان پر ثاقب نثار نے ہاں کی نہ ناں: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر ثاقب نثار نے ہاں کی نہ نا، بس پلا جھاڑ لیا۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے جسٹس رانا شمیم کے بیان حلفی کے جواب میں بیان حلفی دینے کا مطالبہ کر دیا۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ رانا شمیم کے بیان حلفی پر ثاقب نثار آپ نے ہاں کی نہ نا کی بس پلا جھاڑ لیا کہ میں کیوں عدالتوں میں پیش ہوں، ثاقب نثار کیا قانون سے ماورا ہیں جو انہوں نے اس معاملے میں اپنا پلا جھاڑا اوربات ختم؟بیان حلفی کا جواب بیان حلفی کی صورت آنا چاہیئے تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ یقین تھاایک دن سچ سامنے آئے گا۔سچ سامنے آنے کا دن اتنا جلدی آئے گا یہ یقین نہیں تھا۔ہمیں یقین تھا کہ ظالم کے دن گنے جاتے ہیں ۔ظالم اتنی جلدی سامنے آئے گا یہ ہمیں نہیں معلوم تھا۔ان کا کہنا ہے کہ آج بڑی گواہی عدلیہ کے اندر سے سامنے آئی۔ سر جھکا کر اللہ کا شکراداکرتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش بے نقاب ہوئی ۔ شوکت عزیز صدیقی مرحوم ارشد ملک اور اب چیف جج رانا شمیم نے نواز شریف کے حق میں شہادتیں دی۔

شوکت عزیز صدیقی نے دوران ملازمت نواز شریف کے حق میں بات کی توسچ بولنے پر ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔دوسری شہادت دینے والے محروم ارشد ملک کو بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔وہی سازشی آج بھی موجودہیں۔ گلگت بلتستان کے چیف جج کی گواہی سب کے سامنے ہے ۔ اور ایک جج آج بھی اپنا کیس عدالتوں میں لگنے کا منتظر ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت رکھنے والوں کے پاس کرسی کا زور ہونے کے باوجود ان کا ہر وار خالی جارہا ہے۔سزاوں کا آغاز ہوگیا آج ایک چلتا پھرتا انسان عبرت کا نشان بن گیا۔جیل کی سزا تو ایک دو تین سال میں ختم ہوجاتی لیکن قدرت کی ان کے ماتھے پر لکھی سزا ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گی۔ریت میں سر چھپانے سے آپ کا جرم کم نہیں ہوجائے گا۔پانچ سال ہم نے ناانصافی سہی ہماری سزائیں واپس کی جائیں تاکہ اپ کو منہ چھپانے کا موقع ملے۔ان کا کہنا ہے کہ ثاقب نثار کی چارج شیٹ یہاں ختم نہیں ہوتی۔ صداقت اور امانت کے سرٹیفیکٹ دینے والوں کی سچائی آج قدرت نے دنیا کو دیکھا دی ہے۔پراجیکٹ عمران خان تباہی بربادی ثابت ہوا۔

میں صرف چیف جج رانا شمیم کی گواہی پر بات نہیں کرتی جن چیزوں پر ثاقب نثار قوم کے مجرم ثابت ہوچکے۔ثاقب نثار نے دوران ملازمت ایجنڈے کے تحت مسلم لیگ ن کے رہنماووں کو توہین عدالت کی کارروائی کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کے مضبوط امیدوار کو شیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ نہیں لینے دیا۔مضبوط امیدواروں کے خلاف سوموٹو توہین عدالت کی کارروائیاں ایجنڈے کا حصہ تھی۔ہمارے امیدواروں پر پابندیاں لگا کر الیکشن میں ہماری تعداد کم کی گئی۔ثاقب نثار کے سوموٹو نوٹس سازش کا حصہ تھے ۔ان کا کہنا ہے کہ ہم نے جھوٹے مقدمات میں 200 پیشیاں بھگتی ہیں ہم سچے تھے کھڑے رہے۔تین بار منتخب وزیراعظم پانچ سال تک اپنی بیٹی کے ساتھ عدالتوں کے سامنے پیش ہوتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کا وہ ملک ہے جہاں مہنگائی منٹوں کے حساب سے ہوتی ہے۔صبح دوپہر شام میں چیزوں کی قیمت تبدیل ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں