دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی فتح، سیریز بھی جیت لی

دوسرے ٹی20 میچ میں پاکستان کی فتح، سیریز بھی جیت لی
پاکستان نے بنگلہ دیش کو دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میچ میں آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ہے۔
سنیچر کو ڈھاکہ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز سکوربنائے، پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے 57 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 39 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ 109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے بلے باز کپتان بابر اعظم تھے جو صرف ایک رن بنا سکے، انہیں مستفیض نے بولڈ کیا۔ پاکستان کی دوسری وکٹ 97 کے مجموعی سکور پر گری جب امین الاسلام نے محمد رضوان کو آؤٹ کیا، انہوں نے 39 رنز بنائے۔
سنیچر کو ڈھاکہ کے شیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش کی ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو زیادہ مفید ثابت نہ ہو سکا اور ابتدا سے ہی بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی۔

تایم نجم الحسین شانتو نے بنگلہ دیشی اننگز کا سہارا فراہم کیا اور سب سے زیادہ 40 رنز سکور کیے۔ پاکستان کے بولرز شاہین آفریدی اور شاداب خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
محمود اللہ نے 12 رنز بنائے اور عفیف نے 20 رنز سکور کیے۔بنگلہ دیش نے پہلا میچ کھیلنے والی اپنی ٹیم برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستان نے بولر حسن علی کو آرام کا موقع دیا ہے۔ ان کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔

بنگلہ دیش نے پہلا میچ کھیلنے والی اپنی ٹیم برقرار رکھی ہے جبکہ پاکستان نے بولر حسن علی کو آرام کا موقع دیا ہے۔ ان کی جگہ ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی واپسی ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان نے جمعے کو کھیلا گیا پہلا میچ دلچسپ مقابلے کے بعد چار وکٹوں سے جیت لیا تھا جبکہ تیسرا اور آخری میچ پیر کو ڈھاکہ میں ہی کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں