اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق عمران خان کاکارنامہ،اکبرابراہیم

اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کاحق عمران خان کاکارنامہ،اکبرابراہیم
مشیر وزیراعظم آزادکشمیر برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ وسول ڈیفنس چودھری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ووٹ کا حق دلوانا وزیراعظم پاکستان عمران خان کا وہ کارنامہ ہے جو آج 75 سال گزرنے کے باوجود کوئی بھی نہیں انجام دے سکا ۔

اس کارہائے ساز کا سہرا اللہ پاک نے عمران خان کے سر رکھا تھا جو انھوں نے بخوبی سرانجام دیا۔اپوزیشن کے لاکھ واویلوں، وسوسوں اور منافقت کے باوجود قائد پاکستان عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے بل پاس کروا کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا جو نہ اس سے پہلے کوئی سرانجام دے سکا ہے نہ اس کے بعد دے سکے گا۔

یہی وجہ ہے کہ عمران خان حقیقی معنوں میں قائد پاکستان ہیں کیونکہ وہ بیک وقت پاکستانیوں اور اوورسیز کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔انھوں نے کہا کہ دنیا عمران خان کے ویژن کو تسلیم کرتی اور اسے اچھے لفظوں میں گردانتی ہے مگر ایک اپوزیشن ہے جو اپنی سیاست بچانے کے لئے بلاوجہ عوام کو گمراہ کر رہی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں