اقوام متحدہ مسئلہ کشمیرکے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اور ذرائع بھی تلاش کرے
مسلم لیگ ن آزاد جموں وکشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اپنی قراردادوں کے تحت اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ناکام رہا ہے۔ جن پرعملدرامد اور کشمیر کے دیرینہ مسئلے کے پرامن اور منصفانہ حل کے لیے اور ذرائع بھی تلاش کرنا ہوں گے۔
جس کے لیے دنیا بھر کے اندرالیکٹرانک و پرنٹ میڈیا، تھنک ٹینکس اورسوشل میڈیا کو فعال بنانے کے ساتھ ساتھ جمہوری ممالک کی پارلیمنٹس سے روابط کومظبوط کرکے انہیں باور کرانا ہو گا کہ ریاست جموں وکشمیر ایک اکائی ہے جسے تقسیم کرنے کا اختیار نہ ہندوستان کو ہے نہ ہی پاکستان کو۔ یہ حق کشمیری عوام کا ہے کہ وہ اپنی آزادانہ مرضی سے” رائے شماری” کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں جس کے لیے وہ 74 سالوں سے ہندوستانی جبر و بربریت کے خلاف ایک جدوجہد میں برسرپیکار ہیں۔
Human Rights organisations around the world has moral duty to see he is safe from third degree torture by the brutal Indian intelligence agencies and must be released. https://t.co/6eitJDjFpl
— Raja Muhammad Farooq Haider Khan (@farooq_pm) November 22, 2021
انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور انسانی حقوق کے اداروںپر یہ بات واضح کرنا ہو گی کہ کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل تک جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ناممکن ہے۔ اس مقصد کے لیے دنیا بھر کے اندر قائم ڈائسپورہ کے تھنک ٹینکس ایک مظبوط اور فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے یہاں تھنک ٹینک” امریکن انسٹی ٹیوٹ آف پولیٹیکل اینڈ پبلک پالیسیز”کے زیراہتمام ”مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیا میں امن کی کنجی ہے” کے عنوان سے ایک سیمنار میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا
اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرانے میں ناکام رہا،فاروق حیدر