آزادکشمیرمیں سیاحت کافروغ پی ٹٰی آئی کی اولین ترجیح ہے

آزادکشمیرمیں سیاحت کافروغ پی ٹٰی آئی کی اولین ترجیح ہے

تتہ پانی کے مقام پرگرم چشمہ کو سیاحتی پوائنٹ بنائیں گے: عبدالقیوم نیازی

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے ہر ہفتے کھلی کچہری لگانے کے تسلسل میں جمعرات کے روز تتہ پانی کے مقام پر عوام علاقہ سے ملاقات کی ۔ ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر احکامات بھی جاری کئے۔ وزیراعظم نے تتہ پانی میں پارکنگ کے مسائل حل کرنے کا حکم دیا اور فوری طور پر شہر کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت بھی کی۔

وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے تتہ پانی کے مقام پر گرم چشمہ کو سیاحتی پوائنٹ بنانے کا اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سیاحت کو فروغ دے کر روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔ عوام کی خدمت موجودہ حکومت کا مشن ہے۔ ریاستی وقار کو مجروح نہیں ہونے دوں گا۔

آزاد کشمیر کے کونے کونے میں ان کے مسائل حل کروں گا۔ وزراکرام جلد ہی تمام اضلاع میں کھلی کچہریاں لگا کر عوام کے مسائل سنیں گے اور ان مسائل کے حل کے لئے سفارشات مجھے بھجوائیں گے۔ بعد ازاں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی نے اپنے آبائی علاقے میں اپنے والدین کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔

دریں اثنا ء وزیر اعظم ازادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں جو دلیری اور جرات کے ساتھ ہندوستان کے جبر و استبداد کا مقابلہ کررہے ہیں۔ اللہ تعالی نے ریاست مدینہ کے بعد پاکستان کودوسری اسلامی نظریاتی ریاست بنایا ہے۔ اسے ایٹمی ملک بنایا اب دشمن اس کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان کا ویژن غریب اور پسے ہوئے طبقے کو اوپر اٹھانا اور پاکستان کو مزید مضبوط ملک بنانا ہے۔ مہنگائی عالمی مسئلہ ہے ہمارے لوگوں نے محنت اور زمینداری چھوڑ دی ہے۔ آزاد کشمیر کو فلاحی ریاست بنانے کے لئے اربوں کے منصوبے لگانے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں