حسن علی نے عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالرحسن علی نے بنگلہ دیش کے خلاف چٹا گناگ ٹیسٹ میں 5 وکٹیں لے کر عمران خان اور وقار یونس کا ریکارڈ برابر کر دیا۔
Most 5-wicket hauls in Tests in a calendar year by Pakistan fast bowlers
6 Waqar Younis (1993)
5 Imran Khan (1982)
5 Waqar Younis (1990)
5 HASAN ALI (2021) #BDvPak— Mazher Arshad (@MazherArshad) November 27, 2021
فاسٹ بالر حسن علی ایک سال کے دوران ٹیسٹ میچ میں پانچ مرتبہ پانچ وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ عمران خان اور وقار یونس کے پاس ہے۔
سابق کرکٹر اور وزیر اعظم عمران خان نے 1982 اورسابق فاسٹ بالر وقار یونس نے1990 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔ حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں لے کر ریکارڈ برابر کیا ہے۔
Overs: 2⃣0️⃣.4⃣
Runs: 5️⃣1️⃣
Wickets: 5️⃣
Econ: 2️⃣.4⃣6️⃣Well bowled @RealHa55an 👏👏
Scorecard: https://t.co/y98nWOUpXk#BANvPAK | #HarHaalMainCricket pic.twitter.com/XJYrELwFx6
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 27, 2021
یاد رہے کہ حسن علی نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے شادمان اسلام، لٹن داس، یاسر علی، ابوجاوید اور عبادت حسین کو آوٹ کیا ہے۔