چٹاگانگ ٹیسٹ: پاکستان نے آٹھ وکٹوں سے میچ جیت لیا

چٹاگانگ ٹیسٹ: بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں پاکستان کے لیے 202 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے پاکستان نے منگل کو دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔

بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ میں جاری سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں پاکستان کے لیے 202 رنز کا ہدف رکھا تھا جسے پاکستان نے منگل کو دو وکٹوں کے نقصان پر آسانی سے حاصل کر لیا۔ تاہم اوپنر عابد علی کی مسلسل دوسری سینچری محض نو رنز سے رہ گئی۔

عابد اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کے دفاع میں 151 رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ اس میچ میں ان کی دوسری ایسی شراکت داری تھی جس میں انہوں سو سے زائد رنز بنائے۔ عابد نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے اور دوسری میں 12 چوکوں کی مدد سے 148 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔

پانچویں دن کا آغاز پاکستان نے بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 109 سکور کے ساتھ کیا۔ جو جیت سے محض 93 رنز دور تھا۔ اوپنر اننگز میں بھاری رہے۔ مگر پھر مہدی حسن نے شفیق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔

سات اوورز کے بعد سپنر تیج الاسلام نے عابد کی وکٹ بھی حاصل کرلی اور پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 171 کے سکور پر آگیا۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے مل پر باقی کا ہدف پورا کر لیا۔ دوسرا میچ ڈھاکہ میں ہفتے کو شروع ہوگا۔

عابد اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کے دفاع میں 151 رنز کی شراکت قائم کی۔ یہ اس میچ میں ان کی دوسری ایسی شراکت داری تھی جس میں انہوں سو سے زائد رنز بنائے۔ عابد نے پہلی اننگز میں 133 رنز بنائے تھے اور دوسری میں 12 چوکوں کی مدد سے 148 گیندوں پر 91 رنز بنائے۔

مگر پھر مہدی حسن نے شفیق کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔سات اوورز کے بعد سپنر تیج الاسلام نے عابد کی وکٹ بھی حاصل کرلی اور پاکستان دو وکٹوں کے نقصان پر 171 کے سکور پر آگیا۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے مل پر باقی کا ہدف پورا کر لیا۔ دوسرا میچ ڈھاکہ میں ہفتے کو شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں