صدر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر و ممبرآزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ سیالکوٹ واقعہ ایک انتہائی دلخراش واقعہ ہے ۔
معاشرے میں انتہا پسندی کا بڑھنا تشویشناک ہے ۔ اسلام امن کا مذہب ہے جو ایسے واقعات کی اجازت نہیں دیتا ۔ موجودہ دور میں انتہا پسندی کوفروغ دیا گیا۔
ریاست نے انتہاء پسندی کاسامنا کرنے کے بجائے پسپائی اختیار کررکھی ہے۔ جس کی وجہ سے ایسے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے دور میں متوازن معاشرے کی تشکیل دی گئی تھی اور ایسے واقعات سے سختی سے نمٹا جاتا تھا ۔ ان خیالات کااظہارانہون نے لاہور میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے متعدد کارنرز میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے اس ملک کی معیشت تباہ کی پھر بے روزگاری اور مہنگائی کاتحفہ دیا اور اب انتہا پسندوں سے معاہدے کر کے ملک میں ایک نیا عنصرپرموٹ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ دہشت گردوں کو للکارا ہے ۔ ہماری قائدمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
انہوں نے کہاکہ وقت کاتقاضا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نڈر و بے خوف فرزند چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا ساتھ دیں تاکہ وہ مہنگائی بے روزگاری اور انتہا پسندی کاخاتمہ کریں اور ملک کو مشکل حالات سے نکال کر ترقی وخوشحالی کی جانب لے جائیں اور یہ کام پاکستان پیپلزپارٹی کے علاوہ کوئی نہیں کرسکتا موجودہ حکمران پاکستان کی بدنامی کا با عث بن رہے ہیں۔
تحریک انصاف کی حکومت نے پہلے اس ملک کی معیشت تباہ کی پھر بے روزگاری اور مہنگائی کاتحفہ دیا اور اب انتہا پسندوں سے معاہدے کر کے ملک میں ایک نیا عنصرپرموٹ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت نے ہمیشہ دہشت گردوں کو للکارا ہے ۔ ہماری قائدمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔