انوشکا کو طلاق دیکر مجھ سے شادی کرلو، برتن نہیں دُھلواؤں گی’ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کو ایک مداح نے شادی کی انوکھے انداز میں پیشکش کی ہے۔
گزشتہ روز شادی کی چوتھی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات بھی لکھے۔ تاہم بھارتی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھنے والی ایک مداح نے ٹوئٹر پر ویرات کوہلی کو شادی کی پیشکش کر ڈالی۔
(1/3)
4 Years of you handling my silly jokes and my laziness 🤪. 4 years of you accepting me for who Iam everyday and loving me regardless of how annoying I can be. 4 years of the greatest blessing god could’ve showered on us. pic.twitter.com/SvsGCePjy7— Virat Kohli (@imVkohli) December 11, 2021
ادیتی نامی صارف نے ویرات اور انوشکا کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دونوں کچن میں موجود ہیں جب کہ ویرات نے ہاتھ میں برتن دھونے والا صابن اٹھا رکھا ہے، تصویر سے ایسا لگ رہا ہے جیسے ویرات سنک کے ساتھ کھڑے برتن دھو رہے ہیں۔
Dear Virat divorce Anushka and marry me , Mai bartan nahi dhulwaungi tumse 🥺 pic.twitter.com/rItRboOaS0
— Aditi. (@Sassy_Soul_) December 11, 2021
ادیتی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پیارے ویرات، انوشکا کو طلاق دے کر مجھ سے شادی کرلو، میں تم سے برتن نہیں دُھلواؤں گی۔ صارفین نے مداح کی اس منطق پر دلچسپ تبصرے پیش کیے، ساتھ ہی متعدد صارفین نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی دونوں کو یوں نظر نہ لگائیں۔